
کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف کا بیان اجلاس میں زیرغور آیا کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارتی قیادت کی دھمکیوں سے خطے کا امن و استحکام متاثر ہو گا۔
شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو ہیڈکواٹر میں منعقد کی گئی۔
کور کمانڈر کانفرنس میں خطے کی امن و استحکام کی صورتحال، ملکی سیکورٹی اور ایل او سی پر جاری بھارتی جارحیت کے متعلق بات چیت کی گئی۔
Statements of Indian mil ldrship against Pak are irresponsible rhetoric with implications on regional peace and stability.
“We shall cont to play our resp & positive role for regional peace without compromising national security & def of motherland at whatever cost”, COAS.(2/2). pic.twitter.com/w2qMbZxiPiAdvertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 14, 2020
کانفرنس میں مشرق وسطی کی نئی صورتحال، ایران امریکہ کشیدگی اور اس کے خطے کے امن پر اثرات پر بھی غور کیا گیا جبکہ کانفرنس میں داخلی سیکیورٹی، لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
آرمی چیف کی آسٹریلیا میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش
کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ خطے کے امن و استحکام کے لیئے پاکستان کا قائدانہ کردار ہے اور پاکستان نے خطے کے امن کے لیئے قابل ذکر کوششیں کی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لئے پاکستان اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا، قومی سلامتی، دفاع وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا چاہے کوئی قیمت چکانا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کے بھارتی قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News