میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات
 
                                                                              پاک فوج کے میجر جنرل بابر افتخار کوآئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیاگیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ۔
میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سب کا مشکور ہوں جن کے ساتھ میں نے اس عرصے میں وابستہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نماندگان کا بھی خاص شکریہ اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت اور حمایت کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
Alhamdulillah.
Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support.
Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020
علاوہ ازیں انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں
قرآن کے محافظ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا سلام۔
Thanks for your love & support. Stay strong, continue doing your bit for Pakistan.Stay blessed
آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.— Asif Ghafoor (@peaceforchange) January 16, 2020
واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو دسمبر 2016 میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا ۔ ان سے قبل جنرل عاصم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پہ فرائض انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں کمیشن حاصل کیا تھا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے گریجویٹ کیا۔
میجر جنرل بابر افتخار کو کمانڈ اور تربیت کا وسیع تجربہ حاصل ہے، انہوں نے بریگیڈ میجر کے طور پر آرمرڈ بریگیڈ، وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کے بریگیڈیئر اسٹاف اور چیف آف اسٹاف کور ہیڈکواٹرز میں خدمات انجام دیں۔
علاوہ ازیں وہ شمالی وزیرستان میں آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر بھی تعینات رہے۔
بعد ازاں انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں فکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر تعیناتی سے قبل وہ آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 