Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی ایم کیو ایم کو فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی

Now Reading:

حکومت کی ایم کیو ایم کو فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی
پی ٹی آئی

حکومت نے ایم کیو ایم کو تین وزارتیں دینے اور کراچی کے لئے فنڈز جاری کرنے پر تیار ہوگئی لیکن دفتر کھولنے پر ہے تذبذب کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایم کیو ایم کو تین وزارتوں اور فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے لیکن ایم کیو ایم نے بند دفاتر کھولنے کی یقین دہانی تک  وفاقی کابینہ میں  بیٹھنے سے انکار کردیا۔

سیکورٹی اداروں نے  ایم کیو  ایم  کے دفاتر کھولنے سے متعلق اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا۔سیکورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ دفاتر بند رکھے جائیں اور مختلف کاروائیوں میں ملوث کارکنوں کو کسی صورت نہ چھوڑیا جائے۔

ایم کیو ایم نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ بند دفاتر کھولنے کی یقین دہانی تک حکومت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا اور کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچنے سے  پہلے مذاکرات کا اگلا دور بھی نہیں ہوگا ۔

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 اہم مطالبات رکھ دیے

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بہادر آباد مرکز پہنچا تھا جہاں دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ایم کیو ایم کے ناراض رہنما اور دیگر قیادت کو منانے کے لیے پیر کو اسد عمر کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا تھا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اچھے ماحول میں مذاکرات ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود حکمران جماعت، ایم کیو ایم کو کابینہ میں شمولیت اور خالد مقبول صدیقی کو دوبارہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلم دان سنبھالنے پر رضامند نہیں کر سکی تھی۔

خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔

انہوں نے کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام، میرٹ کے قیام، انصاف اور سندھ کے شہری علاقوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے لیکن سب باتیں کاغذوں تک محدود رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر