حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی ،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں، طلب سے زائد ذخائر موجود ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے جبکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کیلئے ہر آپشن استعمال کیا جائے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک،صنعت اورزراعت مربوط کوآرڈینیشن کے تحت چینی کے نرخوں میں استحکام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا۔
آٹے کےبعدچینی کی قیمت میں بھی اضافہ
یاد رہے کہ ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اوربحران کے بعداب چینی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ پیداوارکاسیزن ہونےکےباجود اس کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آٹے کی طرح چینی کے بحران کا بھی خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں چینی کی پیداوار تقریباََ 55 لاکھ ٹن رہی تھی اور اس وقت بھی گنے کی کٹائی کا موسم چل رہا ہے۔
عام طورپر چینی کے سیزن میں اس کا ہول سیل ریٹ کم ہو جاتا ہے کہ لیکن اس بار 80 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
شوگرٹریڈرزایسوسی ایشن کے مطابق 100 کلو چینی کا تھیلا 7300 روپے سے بڑھ کر 7550 روپے کا ہوگیا ہے۔
معاملے کی نوعیت سے باخبر افرادکاکہناہےکہ اگر حکومت نے چینی کی برآمد نہ روکی تو پاکستان میں اس کی قیمت 100 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News