شیخ رشید کو وزارت سے برطرف کیا جائے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ تیز گام سانحے کی رپورٹ شیخ رشید کو وزارت سے برطرف کیا جاٸے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ شیخ رشید سیاست پر داغ ہے اور وزارت چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ شیخرشید پر سانحہ تیز گام میں قتل عام کا مقدمہ چلایا جائے۔
پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے بارے غلط بیانی اور حقاٸق چھپانہ بھی شیخ رشید کا جرم ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مزید کہا کہ شیخ رشید کی ڈھٹائی پر شک نہیں ہے وہ اتنی جلدی مستعفی نہیں ہونگے ۔
یاد رہے کہ تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآ گئی، رپورٹ نے سدب بھانڈا پھوڑ دیا۔
سابق فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تیزگام ایکسپریس اکتوبرکو ہونے والا حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔
تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تیزگام میں آگ کچن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ ٹرین کی بوگی نمبر12 اور 11 میں الیکٹرک سپلائی غیر قانونی طریقے سے دی گئی۔
وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بڑھ گیا، اچانک بڑھکنے والی آگ نے بوگی نمبر12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے میں ڈپٹی ڈی ایس، کمرشل آفیسر، ایس ایچ او، ڈائننگ کار کے ٹھیکیدار، ویٹرز، ہیڈ کانسپٹیبل، کانسٹیبل، ریزرویشن اسٹاف کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 اکتوبرکو صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 7 اپ تیز گام ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ لیاقت پور شہر کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News