Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے FATF کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوادیا

Now Reading:

پاکستان نے FATF کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوادیا
ٹیرر فنڈنگ

پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کے جواب میں حکومت کی جانب سے 163 سوالات کے جواب دیئے گئے ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سوالنامے پر پاکستانی جواب 38 صفحات پر مشتمل ہے، تفصیلی جوابی رپورٹ میں فیٹف کے اٹھائے گئے 27 نکات کا احاطہ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اینٹی ٹیررفنانسنگ پرسزاؤں کی تفصیلات سمیت ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل سے متعلق تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق میوچل لیگل اسسٹنٹ قانون میں ترامیم پر پیشرفت کی۔

ایف اے ٹی ایف کیلئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی گئی

Advertisement

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ دیگر قوانین میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے، میوچل لیگل اسسٹنٹ ترمیمی بل، منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ قوانین شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزا ایک سال،50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا، سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی 10 سال قید،50 لاکھ ریال سزا مقرر ہے، ہانگ کانگ میں منی انڈرنگ کی 5 لاکھ ڈالرکی سزا مقرر ہے۔

ایکشن پلان کے ایشیا پیسفک گروپ کا اجلاس رواں ماہ 21 جنوری سے بیجنگ میں ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ پیرس میں ہونا ہے، رپورٹ کی روشنی میں گرے لسٹ سے نام ہٹانے پر پیشرفت ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں کالعدم تنظیموں سے جڑے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے پاکستان کے پاس جواب جمع کرانے کے لئے آٹھ جنوری کی ڈیڈلائن تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے موصول سوالنامے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کالعدم تنظیموں سےمنسلک افرادکوسزا دلوائے ساتھ ہی مدارس سےمتعلق کیےگئے قانونی اقدامات کی تفصیلات اور کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی تھیں۔

Advertisement

سوال نامہ پاکستان کی جانب سے تین دسمبر کوجمع کرائی گئی رپورٹ کےجواب میں بھیجا گیا ہے جس پر 8 جنوری تک جوابات جمع کرانا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر