Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ کے ہائی کمشنرکی وزیراعظم کے مشیرسےملاقات

Now Reading:

برطانیہ کے ہائی کمشنرکی وزیراعظم کے مشیرسےملاقات
وزیراعظم کے مشیر

برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہائی کمشنر نےملاقات میں حکومت کے سرسبزاورصاف پاکستان پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔

اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنر نے گرین فنانشل سسٹمز، سرسبزاورصاف ستھرے ماحول کا فروغ،مسائل کے فطری حل اور ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات سمیت موسمیاتی تبدیلی کے چار شعبوں پربھی گفتگوکی۔

وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے برطانوی ہائی کمشنر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے حکومت کے پانچ اہم اقدامات کے بارے میں بتایا۔

ان اقدامات میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے جاری صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان پروگرام، کلین گرین پاکستان رسک انڈیکس، دس ارب درخت لگانے کا سونامی پروگرام، ریچارج پاکستان اور قدرتی ماحول کی بحالی کے فنڈ کا قیام شامل ہیں۔

Advertisement

برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

واضح رہے اس سو قبل پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھا۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، برطانوی شاہی جوڑے کی دورہ ء پاکستان پر متوقع آمد و دیگر دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، 5 اگست سے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو لگا کر 80 لاکھ بے گناہ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں معصوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور بلاجواز کرفیو کے فل الفور خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر