Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے ، مریم اورنگزیب
سونامی

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ عمران خان کی نا لائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے ، تباہی کا یہ سفر نہ رکا تو تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطا بق اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران  خان نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے ، اس لئے عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور نئے پاکستان کا فرق  بھی پتہ چل گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ  عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، وہ دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب  نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی نے تباہی مچائی، گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے جبکہ ان کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ عمران خان  14 فیصد مہنگائی اور تاریخی 11 ہزار ارب کا قرض لے کر نالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے، ان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے اپنے بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے پانچ سال میں جتنے پیسے ریلوے پر خرچ ہوئے ہیں وہ سوچ اور سمجھ سے بالاتر ہیں جبکہ عمران صاحب نے  پہلے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا اور  اب اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے سرکاری زمینیں بیچنے کی تیاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ پچاس لاکھ گھر  دینے کا وعدہ کیا تھا  لیکن سلیکٹیڈ حکومت تو سرکاری زمین  بھی بیچنے لگے ؟ لیکن عمران صاحب انشاالللہ عوام کو بھی پتہ ہے کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر