حکومت نے عوام کے تعاون سے خسارے پر قابو پالیا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے تعاون سے تجارت اور حسابت جاریہ کے خسارے پر قابو پالیا ہے تاہم ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ملک کے طور پر دنیا کی توجہ کا محور ہے۔
صدر مملکت پنے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں وسیع تر مواقع ہیں ،عالمی رہنما پاکستان کو اس کے محل وقوع اور انسانی وسائل کی بدولت ایک ابھرتی طاقت تصور کررہے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی ہنر مند اورغیر ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنے کے بجائے روزگار کے مواقع فراہم کرکے ملک میں ہی ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔
آٹے کے بحران سے صدر مملکت لاعلم
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر شرح منافع میں کمی نہیں لائی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظمٗ اب مہنگائی کی روک تھام کے لئے باقاعدگی سے اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق صدر نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کےلئے استعمال نہیں ہونا چاہیےتاہم صدر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی کےلئے مقامی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارے ہمسایہ ملک نے عالمی فورموں پر پاکستان کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے تاہم انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ امریکہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے پاکستان کی طرف سے کی جانےوالی پیشرفت کو سراہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بے روزگاری اور مہنگائی سمیت تمام مسائل سے عہدہ برآہ ہونے کےلئے ملک میں تجارت سے متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے جبکہ ہمیں ملک میں کاروبار سے متعلق سرگرمیاں بڑھانے کےلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار فروغ دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News