Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلاحی ادارے کے شیلٹر ہوم میں مبینہ تشدد سے نوجوان لڑکی ہلاک

Now Reading:

فلاحی ادارے کے شیلٹر ہوم میں مبینہ تشدد سے نوجوان لڑکی ہلاک
فلاحی ادارے کے شیلٹر ہوم میں مبینہ تشدد سے نوجوان لڑکی ہلاک

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک نجی سماجی بہبود کی تنظیم کے ایک شیلٹر ہوم میں اساتذہ کے مبینہ  تشدد کے بعد ایک یتیم لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی دوستوں نے دعوی کیا ہے کہ بچی کی موت کچھ دن پہلے ہی ایک استاد کی طرف سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ہوئی تھی۔

پولیس پارٹی کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیلٹر ہوم پر چھاپہ مارا اور کم از کم سات لڑکیوں کو بازیاب کروالیا۔  بعدازاں بچیوں کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں شیلٹرہوم میں بچیوں پر تشدد کے خلاف پہلے ہی ایک درخواست دائر کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب  پولیس نے کلفٹن تھانے میں معاملہ درج کرکے لڑکی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  گذشتہ سال 8 فروری کو لاہور کے بھگوان پورہ میں ایک مدرسے کے استاد سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوگئی تھی۔

اسپتال میں بچے کو طبی قانونی حیثیت کے لئے لایا گیا تھا  تو ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

لڑکے کی موت پر مشتعل ، اس کے لواحقین ، جو گجرات سے صوبائی دارالحکومت پہنچے تھے، نے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر