شہباز شریف اپنی لوٹ مار کا غصہ عمران خان پر مت نکالیں، فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنی اربوں کھربوں کی لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا غصہ عمران خان پر مت نکالیں۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے سب سے بڑے ڈرامے باز وزیرِ اعلٰی شہباز شریف عمران خان پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے بہت عرصہ پہلے آپ پر کفن چور اور نواز شریف پر قزاق ہونے کا الزام لگایا تھا اور اگر آپ سچے ہوتے تو اگلے ہی دن ڈیوڈ روز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ۔
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ آپ پر چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، غریب زلزلہ زدگان کی امدادی رقوم کھانے کے بھی الزامات ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ابھی تو آپ نے صرف ڈیوڈ روز کے خلا ف درخواست دی ہے، جب کیس کا فیصلہ ہو گا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاۓ گا۔
شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ درج کرادیا
واضح رہے اسے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے وکیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روزنے میرے خلاف بے بنیاداور جھوٹے الزامات لگائے اس لئے میں نےہا ئی کورٹ میں ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ کردیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ میرے خلاف آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا جبکہ بغیر ثبوت کے الزامات لگانا سیاسی ساکھ خراب کرنے کی سازش ہے۔
شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت اپوزیشن کے پیچھے پڑی ہوئی ہےجبکہ عمران خان صرف غلط بیانی اور الزام تراشی کے ماہر ہیں ۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہوتے تو کیا میرے خلاف خبر چھپواتے، یہ لوگ صرف غلط بیانی اور الزام تراشی میں ماہر ہیں، میں نے فنڈز چوری کیے ہوتے تو میرے خلاف کیس کرتے، یہ حکومت ڈیلیور نہیں خرسکی ہے، ہم دروغ گوئی میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News