
تاریخی شاہی قلعے میں شادی کی تقریب معاملے پر پیش رفت ہوگئی، تقریب کے انعقاد کی اجازت دینے والے ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہی قلعے میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شادی کی تقریب کے انعقاد سے متعلق آصف ظہیر کا بڑا کردار سامنے آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی قلعے میں آصف ظہیر نے شادی کی تقریب کے معاملات طے کیے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے لیے بین الاقوامی ورثہ شاہی قلعے کو شادی ہال بنادیا گیا تھا۔
شادی شاہی باورچی خانہ میں منعقد کی گئی تھی، دعوت ولیمہ میں ڈھائی سے تین سو افراد شریک ہوئے تھے، شاہی باورچی خانہ میں باقاعدہ قناتیں گاڑھی گئیں اور دیواروں پر فانوس لٹکائے گئے جبکہ تقریب کے بعد قلعےکےمختلف حصوں میں کچرا اور بچا کھچا سامان بھی پھینک دیا گیا تھا۔
غالب سریرِ خامہ نوائے سروش ہے
یاد رہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ایک کارپوریٹ ڈنر کے نام پر اجازت نامہ لیا گیا تھا جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹرکچر متاثر نہ کرنے کی واضح ہدایات دی گئی تھیں۔
اجازت نامے کے برعکس کارپوریٹ ڈنر کی بہ جائے قلعے میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ شاہی باورچی خانے میں دھوکے سے شادی کی تقریب ہوئی، جب کہ یہاں ثقافتی پروگرام کی اجازت لی گئی تھی، اس دھوکے بازی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ملک کے بڑے صنعتکار نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں بیٹے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا
شاہی باورچی خانہ میں منعقد کی گئی بدھ کی رات ہونے والی دعوت ولیمہ میں ڈھائی سے تین سو افراد شریک ہوئے، شاہی باورچی خانہ میں باقاعدہ قناتیں گاڑھی گئیں اور دیواروں پر فانوس لٹکائے گئے جبکہ تقریب کے بعد قلعےکےمختلف حصوں میں کچرا اور بچا کھچا سامان بھی پھینک دیا گیا۔
گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب سے قلعہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے، شاہی قلعہ بین الاقوامی ہیرٹیج کونسل میں شامل ہے، کونسل کے قوانین کے تحت قلعہ میں کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی اور قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباؤ اور لاکھوں روپے رشوت کے عوض تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News