Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطہ رکھنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

Now Reading:

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطہ رکھنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں
Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے رکھنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینے کے لئےاجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ خصوصا پاکستان تحریک انصاف کی اپنے اتحادیوں سے رابطوں کے عمل پر غور ہوا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گے، وزیراعظم

Advertisement

اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

 ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری محمد سرور (کنوینر)، سردار عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔

اسی طرح بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی یراعظم عمران خان کی پنجاب سے منتخب تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں صوبے میں ڈویژن کی سطح پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منتخب نمائندگان اور صوبائ حکومت کے درمیان مشاورت کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی جبکہ اراکین نے اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر