Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا

Now Reading:

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا

پاکستان نے سرحد پار افغانستان سے راکٹ حملے کے بعد طور خم بارڈر کو عارضی طور پر بند کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے، راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیکیورٹی خدشات کے تحت طور خم بارڈر بند کردیا ہے۔

بدھ کے روز ایک پولیس افسر مظہر آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کی طرف سے اس کے علاقے میں دو مارٹر گولے فائر کیے جانے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی مصروف ترین بارڈر کراسنگ بند کردی۔

مارٹر گولے گرنے کے بعد بہت زور دار دھماکہ ہوا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے فورا  بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گیٹ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

پاک افغان بارڈرپرسرحدپار سےدوراکٹ پاکستان میں فائر

Advertisement

طورخم بارڈر کراسنگ پر ٹرکوں کے لئے پارکنگ ایریا کے قریب دو طرف سے مارٹر گولے افغانستان کی طرف سے پھینکے گئے، تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن ایک ٹرک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

خیال  رہے کہ ایک روز قبل پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی ٹویٹس کی مذمت کی تھی جس میں انہوں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری پر تنقید کی تھی۔

“خطے کی حکومتوں” پر زور دیا تھا کہ وہ “انصاف کے لئے پرامن شہری تحریکوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کریں”۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے واضح  کیا گیا کہ  “طورخم گیٹ سیکیورٹی کے مقاصد کے لئے بند کیا گیا ہے اور اس معاملے کو افغان حکام کے ساتھ مربوط کیا جارہا ہے۔ امکان ہے کہ گیٹ جلد ہی کھولا جائے گا۔

آل تورخم کلئیرنگ ایجنٹوں ایسوسی ایشن کے صدر زرقیب شنواری نے کہا ، “ہم دونوں اطراف کے حکام سے زیادہ سے زیادہ تحمل برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ ایک گھنٹہ کے لئے بھی سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ناقابل بیان نقصان پہنچتا  ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر