Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واوڈا نے جوتا رکھ کر اداروں کی توہین کی، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

فیصل واوڈا نے جوتا رکھ کر اداروں کی توہین کی، مولابخش چانڈیو
چانڈیو

مرکزی ترجمان پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں جوتا رکھ کر مخالفین کی ہی نہیں اداروں کی بھی توہین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں  وفاقی وزیر فیصل واوڈا  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور اداروں کی توہین کرنے والے وزیر پر ٹاک شوز میں جانے پر پابندی کافی نہیں۔

پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا  کہ ایک ایسی رسم چل پڑی ہے جس میں ایسے وزرا کی زبان سے پارلیمنٹ میں کوئی محفوظ ہے نہ میڈیا پر ، حکومتی وزرا کا یہ  پہلے دن سے پارلیمنٹ میں بھی یہی رویہ رہا  ہے۔

مرکزی ترجمان پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو   نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصل واوڈا پر پابندی کا فیصلہ احسن ہے مگر انہیں حکومتی رویے پر بھی غور کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن کاشف عباسی کے شو ’آف دی ریکارڈ ‘ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ن لیگ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایااور دوران شو اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بوٹ میز پر رکھتے ہوئے کہا’میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھا کروں گا، یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔‘

Advertisement

منگل کی شب نشرہونے والے شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی موجود تھے۔

فیصل واوڈا اب کسی ٹی وی شو میں نہیں بیٹھے گے، فردوس عاشق اعوان

پروگرام کا موضوع سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور ان کی لندن میں کھینچی گئی ایک تصویر کا وائرل ہونا تھا۔

فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام کے میزبان اور فیصل واوڈا کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ کاشف عباسی نے چھوٹتے ہی کہا کہ ’میں تو سمجھا تھا یہ بندوق لے کر آئے ہیں یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لے آئے ہیں۔‘

ساتھ ہی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ یہ بوٹ کس کا ہے تو جواباً فیصل واوڈا نے جاوید عباسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’ان سے پوچھیں۔‘

جاوید عباسی نے جواب دیا کہ ’ان کو اس سے بہتر اور کس کا پتا ہے۔‘

Advertisement

فیصل واوڈا اس بوٹ کی چمک کے بارے میں بار بار بات کر رہے تھے تو شو کے اینکرنے ان سے پوچھا کہ اسے کس نے چمکایا ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’یہ چمک انسان کے ہاتھ کی نہیں ہو سکتی، جس حد تک یہ جا چکے ہیں یہ زبان سے چمکا ہوا لگ رہا ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر