
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سینٹ میں سندھ میں گیس سے متعلق پیپلز پارٹی کی دہائیوں کو ہاتھی کے دانت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کو جواب دیتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ 2011ء میں پی پی کی حکومت نے خود ، ای سی سی کے فیصلوں کے ذریعے سوئی سدرن کو یہ گیس دی۔
انہوں نے کہا کہ اب ان کا رونا ہاتھی کے دانت ہیں ، کھانے کے اور دکھانے کے اور، ان کے پاس حقائق موجود ہیں جو تلخ ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا گیس کی تقسیم میں کوئی ہاتھ نہیں، گیس کی وہی تقسیم چل رہی ہے جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کی۔
کراچی میں گیس 24 کیلئے بحال
دوسری جانب توانائی کے وزیر عمر ایوب نے مختلف ارکان کے نکات کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھول کر پاکستان کے مثبت اور اعتدال پسند تشخص کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری پاکستان کے انتہائی مثبت قدم کا نہ صرف اعتراف کررہے ہیں بلکہ انہوں نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ پاکستان کا انتہائی مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب دنیا بھارتی حکومت کی اقلیتوں کےخلاف امتیازی کارروائیوں پر تنقید اور شہریت کا قانون واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پرگیس صارفین کےریلیف کیلئے بڑا اقدام، اٖضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیشکی گئی۔ صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سےکم نکلے جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے نوٹس پر سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی انتظامیہ نے حرکت میں آئی۔
کمپنی صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ سوئی ناردرن نے فروری، مارچ 2019کیلئے50ملین روپے صارفین کوواپس کردیئے ہیں جب کہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News