Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

Now Reading:

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
4 افسران

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب بن کر رقم وصول کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےغریب بن کر رقم وصول کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی نے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مال مفت دل بے رحم سمجھ کر قومی خزانے سے فاعدہ اٹھانے والے گریڈ 17 سے 21 کے اعلیٰ سرکاری افسران فہرست میں شام ہیں گریڈ سترہ سے گریڈ اکیس تک کے کل 2543 افسران پروگرام سے مستفید ہوئے۔

6 لاکھ سےزائد افراد کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےنکالنےکافیصلہ

Advertisement

چند روز قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار غیر مستحق افراد کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد 2011 سے مستحق افراد کا حق کھا رہے تھے، نکالے گئے افراد کی جگہ نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور ہر سال فہرست کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

حکومت کے اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تو غریبوں سے ان کا حق بھی چھین رہے ہیں۔

اب بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کی فہرست کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر