
حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مظلوموں کی رقم ڈکارنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے رقم ڈکارنے والوں سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نامزرد سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرفی کے لئے شو کاز نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
پروگرام میں بیگمات کورجسٹرڈ کرانےوالوں افسرا ن کو دس روز کی مہلت دی گئی ہے جس میں افسران سے جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے بر طرفی عمل میں لائی جائے گی۔
۔یاد رہے کہ دھوکہ دہی سے فائدہ اٹھانے والوں میں گریڈ 17 سے 21 کے افسران شامل ہیں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق عوام کو خارج کرنا ظالمانہ اقدام ہے، بلاول بھٹو
وزیراعظم نے سعکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔
وفاقی حکومت نے یہ شو کاز نوٹسز ان 14ہزار سے زائد ملازمین اور سرکاری افسروں کوجاری کیے ہیں جو سالہا سال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی کے ذریعے فائدہ اٹھارہے ہیں ، بعض افسران اور ملازمین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے کے لیے اپنی بیویوں اور عزیزو اقارب کے نام کا اندراج کرا رکھا تھا۔
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مجموعی طور پہ 14 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اور افسران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لے رہے ہیں۔ ان میں گریڈ 17 سے 21 کے 2 ہزار 543 افسران شامل ہیں۔ گریڈ 17 کے 1 ہزار 446 گریڈ 18 کے 604 گریڈ 19 کے 429 گریڈ 20 کے 61 اور گریڈ 21 کے 3 افسران شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News