Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، وزیراعظم
ڈیجیٹل میڈیا

وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات، جدید دور میں میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کے کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  ڈیجیٹل میڈیا سیکٹر میں نوجوان نسل کے لئے موجود مواقع ، درپیش چیلنجز اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے آسان شرائط پرقرضوں، ہنرمندی کے تربیتی پروگراموں، غربت کے خاتمے کے احساس پروگرام اورنادارافراد کے لئے پناہ گاہوں سمیت نوجوانوں کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات کاذکرکیا۔

وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،1970ء کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی ہے، اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضوں کی فراہمی کے علاوہ ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا ہے جبکہ ہماری حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا ہے،کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے اخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا ۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے جن سے فائدہ اٹھانا ہم پر منحصر ہے  جبکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور صلاحیت موجود ہے جسے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے مؤثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاؤ سرحدوں کا پابند نہیں رہا۔

بھارت سے جعلی حملے کا اندیشہ ہے

 وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہورہے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور دنیا کو باورکرایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کی افادیت اجاگر کرنے میں بھی ڈیجیٹل میڈیا مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر