Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا کی قسمت میں سوجی کا حلوہ ہے، نوٹوں کا جلوہ نہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

مولانا کی قسمت میں سوجی کا حلوہ ہے، نوٹوں کا جلوہ نہیں، فیاض الحسن چوہان
سوجی کا حلوہ

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا کی قسمت میں صرف سوجی کا حلوہ ہے، نوٹوں کا جلوہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ قوم نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی نظریات کو مسترد کر دیا ہے، بدقسمتی سے مولانا فضل الرحمان نے یہ موقع بھی منفی سیاست کی نذر کردیا۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حزب اختلاف کا رویہ قابلِ تحسین ہے اور اس حساس معاملے پر حزب اختلاف نے سیاست نہ کر کے سمجھدارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے  یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت پوری قوم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر متفق تھی تاہم بدقسمتی سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ موقع بھی منفی سیاست کی نذر کر دیا۔

فیاض الحسن پر تشدد کرنیوالے وکیل کےگھرپر چھاپہ

Advertisement

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان  نے مزید کہا کہ قوم نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی نظریات کو مسترد کر دیا ہے اور اب مولانا فضل الرحمان کی قسمت میں نوٹوں کا جلوہ نہیں بلکہ صرف سوجی کا حلوہ ہے۔

واضح رہے کہ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر حملے کے وقت وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی تھی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی تھی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے چھاپے کے باوجود عبدالماجد نا می اس وکیل کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید 6 وکلا کی شناخت کی گئی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر