کرپشن اور مہنگائی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن اور مہنگائی کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے جھوٹے دعوؤں میں تمام سابقہ حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، عملی اقدامات خورد بین سے بھی نظر نہیں آتے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی پرسخت برہمی کا اظہار کر تے ہیں لیکن دوسری طرف بجلی، گیس، تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر دستخط بھی کرتے جارہے ہیں ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نیب کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے واشگاف الفاظ میں نیب کے مظالم اور استحصال کا ذکر کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے نااہل افسران ملزموں کو دس دس سال رگڑتے ہیں مگر فیصلہ نہیں ہوتا ۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔
حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے، سراج الحق
بیت المقدس سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے متنازع ڈیل پر سراج الحق نے کہ ٹرمپ کا فلسطین کے حصے بخرے کرنے اور بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضےکا خواب پورا نہیں ہوسکے گا ۔
انہوں نے کہا عالم اسلام کو فلسطین اور بیت المقدس کی مکمل آزادی کا فارمولا دینا چاہیے ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالم اسلام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتاہے ۔ فلسطینی صد ر نے ٹرمپ فارمولے کو صدی کاتھپڑ قرار دیاہے ۔
سینیٹر سراج الحق کا بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے اور اسے آٹھ دس دن میں دھول چٹانے کی دھمکیاں دے رہاہے۔ جب تک مودی کو اسی کی زبان میں جواب نہیں دیا جائے گا، وہ بازنہیں آئے گا ۔
انہوں نے حکومت سے فوری طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ ملک چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو نکالنے اور انہیں علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News