
کراچی نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ہائی روف اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جا ن کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی اور رکشہ میں تصادم کے بعد ہائی روف میں آگ بھڑک اٹھی، آگ میں جھلس کر 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جلتی ہوئی ہائی روف رکشہ سے ٹکرائی، رکشہ میں پیٹرول کی بوتل لٹکی تھی جس کے باعث مزید آگ بھڑکی۔
جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 4 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ناصر، دیدار، نیلوفر، مہرالنسا شامل ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کے مطابق حادثے کی شکار فیملی کا تعلق سرجانی تیسر ٹاون سے ہے۔
اس خوفناک حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دوسگے بھائی ناصر اور دیدار اپنی فیملی کے ساتھ گلشن اقبال ضیاکالونی میں شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News