Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمن وزیر مملکت خارجہ کی جی ایچ کیو اور وزارت خارجہ آمد، آئی ایس پی آر

Now Reading:

جرمن وزیر مملکت خارجہ کی جی ایچ کیو اور وزارت خارجہ آمد، آئی ایس پی آر
افغانستان

افغانستان

جرمنی کے فارن آفس کے وزیر مملکت خارجہ مسٹر نیلز نے جی ایچ کیو اور وزارت خارجہ کا دورہ کیا ہے۔

شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمنی کے فارن آفس کے وزیر مملکت خارجہ  نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے، دورے پر آئے جرمن وزیر مملکت خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں امور میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دریں اثنا جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Advertisement

جرمنی کے وزیر مملکت برائے دفتر خارجہ نیلس انین نے دفتر خارجہ میں پارلیمانی سکریٹری عندلیب عباس سے ملاقات کی, ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس نے جی ایس پی پلس کی حیثیت سے جرمنی کی جانب سے پاکستان کے لئے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا

جرمن وزیر مملکت نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدبا جوہ سے نیٹو کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی تھی اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، اور پاکستان کی عسکری طاقت کو بھی سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف سے ملاقات ہوئی جس کے دوران خطے میں سکیورٹی سے متعلق مشترکہ کاوشوں سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔آرمی چیف نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔جنرل ہانس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا اور پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے باہمی چیلنجز سے متعلق مشترکہ اقدامات اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر