
نئے آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی دورے پر آئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے اور نئے آئی جی کے لئے چند ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں سے مشتاق مہر کا نام سرفہرست کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل کی گئی لسٹ میں سے کسی ایک نام کا اعلان بطور آئی جی سندھ جلد کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کے لئے وزیر اعظم حتمی منظوری دیں گے۔
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک زوزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کلیم امام کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی آئی جی کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات اور غیر یقیبی صورتحال سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News