
مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اپنے بل بوتے پر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف ملین مارچ اور دھرنوں کے بعد اب ایک اور احتجاجی تحریک شروع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپنے بل بوتے پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے اور احتجاج کرنا شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران جے یو آئی پنجاب کے ذمہ داران سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب کی مجلس عاملہ اور شوری کا اہم اجلاس 16 جنوری کو راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔
آزادی مارچ میں نوجوان کی ہلاکت،درخواست قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ
ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر احتجاج کا سلسلہ فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا اور تحریک کا پہلا جلسہ لاہور میں ہوگا، حکومت مخالف تحریک میں اس بار دینی مدارس اصلاحات، کشمیر اور ملک کی معاشی صورتحال کو موضوع بنایا جائے گا۔
تحریک میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے اور احتجاج کرنا شامل ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دورہ لاہور کے دوران احتجاجی تحریک کے حوالے سے جے یو آئی پنجاب کے ذمہ داران سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب کی مجلس عاملہ اور شوری کا اہم اجلاس 16 جنوری کو راولپنڈی میں طلب کی گئی ہے۔
حکومت مخالف تحریک میں اس بار دینی مدارس اصلاحات، کشمیر اور ملک کی معاشی صورتحال کو موضوع بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبلجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے جمعے کو وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے سے متلعق دی گئی دو دن کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کل آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News