Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے لیے کئی سڑکیں ون وے کرنے کا حکم

Now Reading:

کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے لیے کئی سڑکیں ون وے کرنے کا حکم
ون وے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے لئے مینجمنٹ میں جو سڑکیں ون وے کرنی ہیں وہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، پی ڈی کراچی پیکج خالد مسرور اور دیگر متعلقہ افسران شریک رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئی ایک روڈ ون وے نہ کیا جائے مکمل ٹریفک مینجمنٹ پیکج دیا جائے، میٹروپول،شاہین کمپلیکس،آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن برج پر رش رہتا ہے اس لئے مینجمنٹ میں جو سڑکیں ون وے کرنی ہیں وہ کریں۔

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین میں تبدیلی کردی

Advertisement

کمشنر کراچی نے بریفنگدیتے ہوئے بتایا کہ اہم ہوٹل اور کراچی جیم خانہ کلب روڈ پر موجود ہیں جس کو ہم نے ون وے ٹریفک کیلئے کیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایک روڈ ون وے نہ کیا جائے بلکہ مکمل ٹریفک مینجمنٹ کا پیکج دیا جائے۔

اجلاس کے دوران ہدایت کی ہے کہ مجھے صدر سے آنے والی ٹریفک، شاہراہ فیصل سے آنے والی ٹریفک اور کلفٹن کو آنے اور جانے والی ٹریفک ریگیولیٹ کرکے ہموار کر کے دیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدات میں نہر خیام کی ترقی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی وسیم اختر، ماہرین فن تعمیر حمیر سومرو، عبداللہ، یوسف جمیل، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ و دیگر شریک رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ حکومت سندھ نے بڑی جدوجہد کے بعد نہر خیام پارک معاہدہ کرکے ترقی، بحالی اور مینجمنٹ آف نہر خیام پروجیکٹ کے حوالے کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے ماہرین فن تعمیر حمیر سومرو اور شاہد عبداللہ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ شہر کی ترقی میں سندھ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

نہر خیام کو سوپنے کا معاہدہ پر میئر کراچی وسیم اختر، ماہر فن تعمیر شاہد عبداللہ، سیکریٹی بلدیات روشن شیخ اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے دستخط کیے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات اس موقع پر موجود تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نہر خیام کے دستخط والے معاہدے کی تقریب وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر