Advertisement
Advertisement
Advertisement

 چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

Now Reading:

 چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات
جرمنی کے سفیر

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال سے پا کستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے جرمن سفیر کو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب کی قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے نمایاں کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز کے تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا  کہ نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے وائٹ کالر کرائم کی انوسٹی گیشن کے لئے کثیر الجہتی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی تشکیل دی ہے اور جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔

نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، جاوید اقبال

Advertisement

چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا  تھا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق زندگی کے تمام طبقوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصد ہے جو کہ وائٹ کالر کرائم کی انوسٹی گیشن میں کسی بھی ادارے کی شاندار کارکردگی ہے۔ چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات کی تفتیش کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لئے جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا تھا کہ تفصیلی تجزیئے کے بعد آپریشن، پراسیکیوشن، ٹریننگ اینڈ ریسرچ، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، آگاہی و تدارک ڈویژن سمیت دیگر شعبوں کو اصلاحات کے ذریعے فعال بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر