
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاؤکا سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کو جائیکا کے صدر نے تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بریفنگ دی جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جاپان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے مواقعوں سے جائیکا کے صدر کو آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر جائیکا کو سراہتے ہوئے کہاکہ جائیکا کا تعلیم اور دیگر انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون قابلِ تحسین ہے اور ہمارا ملک اس تعاون کو ٹیکنالوجی سمیت دوسرے شعبوں تک وسعت دینا چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ جائیکا کے ساتھ دیگر شعبوں خصوصاً ٹیکنالوجی اور دیگر معاملات میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں جائیکا پاکستان میں تعلیم، صحت، انسانی و سماجی ترقی اور افغانستان سے ملحقہ اور دیگر علاقوں میں تعاون کر رہی ہے۔
خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے اور جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان امن عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جبکہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر زلمے خلیل زاد کا خیرمقدم کیا تھا ۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کےحل کے لئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا، افغان امن ومفاہمتی عمل کےلئے پاکستان مثبت کوشش جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News