Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کو فضائی معرکے میں عبرت ناک شکست دینے کی یاد میں نغمہ جاری

Now Reading:

بھارت کو فضائی معرکے میں عبرت ناک شکست دینے کی یاد میں نغمہ جاری
بھارت

بھارت کے طیارے کو پائلٹ سمیت ایک عبرت ناک اور تاریخی شکست کی یاد میں پاک فضائیہ نے ایک نغمہ جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نغمے ” اللہ اکبر” میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم

یاد رہے کہ پاکستان نے 27 فروری 2019 کو انڈیا کا طیارہ مار گرایا تھا جس کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستانی فوج نے کشمیر کے علاقے سے حراست میں لے لیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا، جس میں اُس نے خود کو ونگ کمانڈر اور اپنا بیچ نمبر بھی بتایا تھا، ابھی نندن نے پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فوج کر مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی اسی نظم و ضبط کے تحت چلیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے 28 فروری کو بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اُسے یکم مارچ کو لاہور واہگہ بارڈر سیکٹر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا، پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہا گیا تھا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان ایر فورس میوزیم میں قائم کی گئی گیلری میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے تباہ حال جہاز کی باقیات اور فلائنگ سوٹ کو وزیٹر کے دیکھنے کے لیے رکھا گیا ہے، گیلری میں رکھی چیزیں بھارت کے خود ساختہ سورما کی داستان خود ہی سنارہی ہے۔

گیلری کی ایک دیوار پر ابھینندن کے مگ 21 طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز ایس یو تھرٹی کو مارگرانے والے اسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم ٹارگٹ کو سر کرنے والے گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گیلری کا افتتاح پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کیا تھا، جہاں ملک بھر سے آئے ہوئے شہری پاک فضائیہ کے عظیم کارنامے کو دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر