
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات ہوئی۔
ملاقا ت میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی طلبا کی صحت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ لی جبکہ چین میں موجود پاکستانیوں خصوصاً ووہان میں موجود پاکستانی طلبا کی تمام تفصیلات اور موجودہ صورتحال دریافت کی۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک میں اختیار کیےجانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کی خیریت کے بارے میں انکے خاندانوں کومسلسل طور پر آگاہ رکھا جائے۔
عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری سے ہونے والی ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی زیر اعظم عمران خان نے معروف ایڈوائزری اور کنسلٹنٹ کمپنی میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدرسے ملاقات کی تھی ۔
وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح کاروبار میں سہولت کاری اور سیاحت کا فروغ ہے ، ماضی میں حکمران طبقے نے اپنے مفادات کے لئے کرپشن کی اور اداروں کو کمزور کیا گیا جبکہ سول اداروں کے کمزور ہونے سے کرپشن اور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوا جس کے باعث حکومت کی جانب سے عوامی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت متاثر ہوئی۔
سیاحت پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے شمار مواقع موجود ہیں، سیاحت کے فروغ سے جہاں زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News