Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو کر رہے گا، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو کر رہے گا، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو کر رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہمارا ہے۔

 اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  عمران خان نے وزیر اعظم بنتے ہی ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ  عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھا کر اپنا حق ادا کیا، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں اور ہم کشمیریوں کی اس طرح حمایت کریں گے کہ پوری دنیا جانے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کے ہیرو ہیں لیکن کچھ  ایسی پارٹیاں بھی ہیں جو وزیر اعظم کی جدوجہد ماننے کو تیار نہیں، حقیقت تو یہ ہے پاکستان میں مودی کو اپنے گھروں میں بلایا گیا۔

Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے ظالموں کو پال رکھا ہے، ۔ مودی کو غلط فہمی ہے کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑنے سے رکے گا تو یہ ان کی بھول ہے کہ پاکستان کے عوام اور وزیر اعظم کو ڈرا لیں گے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو کر رہے گا۔

شہباز شریف اپنی لوٹ مار کا غصہ عمران خان پر مت نکالیں، فیاض الحسن چوہان

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر