
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےاسلام آباد میں انتہا پسند بھارت بمقابلہ ذمہ دار پاکستان کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کی زند گیاں اجیرن کر دی گئی ہیں، آر ایس ایس کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا جبکہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کےخلاف جعلی آپریشن کرنے سے باز رہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کے فروغ کے نظریئے کے تحت وجود میں آیا، بھارت اقوام متحدہ کے منشور کی بھی دھجیاں اڑاتا ہے
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پا کستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخرہے جنہوں نےگزشتہ 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ملک کو صحت مند بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، صدرمملکت
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر بھارت کی عددی اکثریت کے زعم کو خاک میں ملا دیا اور پاکستان نے ثابت کیا کہ چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ہماری دفاعی صلاحیت کئی گنا بہتر ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مسئلہ موجود ہے اور عالمی برادری کو اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق یقینی بنانے کےلئے بھارت پر دباو ڈالنا چاہیے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغربی معاشرہ نے بے سہارا مہاجرین پر اپنے دروازے بند کر دیئےاور پاکستان طالبان اور افغانستان کے درمیان امن معاہدے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےمزید کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں 51 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور اس وقت بھی 26 لاکھ افغان مہاجرین میں پاکستان میں موجود ہیں جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اوروہ دنیا میں ہر اقلیت کےلئےآواز بلند کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News