Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک مدرسے کا استاد دماغ تیز کرنے کے لیے طالب علموں کو ڈرگ استعمال کا کہتا ہے

Now Reading:

ایک مدرسے کا استاد دماغ تیز کرنے کے لیے طالب علموں کو ڈرگ استعمال کا کہتا ہے

Synopsis

آگاہی پیدا کرنے کے لئے زندگی ایپ کا اجرا کیا گیا ہے، شہریار آفریدی

ڈرگ

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے بتایا ہے کہ سرنج کے ذریعے جسم میں ڈرگ منتقل کرنے کے خطرناک اثرات کے حوالے سے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے زندگی ایپ کا اجرا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کی جانب سے ملک میں جاری نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

 ریاستوں اور سرحد ی علاقوں کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ زندگی ایپ کے حوالے سے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں میں سوال و جواب کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی ایپ سے والدین جنہیں سنتھیٹک ڈرگ کا نہیں معلوم وہ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ یوتھ، والدین اور ٹیچرز کو ایجوکیٹ کرنا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پارٹیوں سے نکل کر اپنی نسل کا سوچنا چاہیے کیونکہ ایک مدرسے میں ریڈ کی خبر چھپی کہ مدرسے کے استاد نے شاگردوں کو کہا کہ ڈرگ استعمال کریں آپکا دماغ تیز ہوگا۔

Advertisement

 اس مسئلے پر اظہارخیال کرتے ہوئے تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے ملک کے نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرنے میں مدارس کے کردار کااعتراف کیا۔

سعودی عرب،ٹریفک حادثہ 6،پاکستانی جاں بحق

ایک اور سوال پر تعلیم کےوزیر نے کہا کہ اداروں کی تشکیل نو کےلئے 80 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزارت اسلام آباد میں سکول بسوں کےلئے چار سو ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی بھرتیوں کا اعلان کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

 ایک سوال پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر مملکت زرتاج گل نے ایوان کو بتایا کہ اینٹوں کے 64 بھٹوں میں سے پانچ کو اب ماحول دوست پالیسی زگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کردیاگیا ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران ہوا بازی ڈویژن کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری جمیل احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے نے خسارہ کم کرنے کےلئے پروازوں کی تعداد میں کمی کی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وی آئی پی کلچر اورپروٹوکول ختم کرنے کی سوچ کے تحت پی آئی اے کی پروازوں میں ارکان پارلیمنٹ کےلئے نشستوں کا کوئی کوٹہ مقرر نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ارکان پارلیمنٹ کو ترجیح دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر