Advertisement
Advertisement
Advertisement

رہنما رانا ثناء اللہ مجھے بچاؤ تحریک چلارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

رہنما رانا ثناء اللہ مجھے بچاؤ تحریک چلارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
رہنما رانا ثناء اللہ

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ قانون کی گرفت سے بچنے اور مجھے بچاؤ تحریک چلارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ جنہیں مدد کے لیے پکار رہے ہیں، وہ لندن میں میں بیٹھے اپنے لیڈرز کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ شاید ان کی طرف بھی کوئی مہربانی ہوجائے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ ہم صرف اعلانات کی حد تک نہیں عملی طور پر عوام کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ  وزیراعظم مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نکلنے کے کوشش کر رہے ہیں  جبکہ  اس حوالے سے کابینہ میں کچھ تجاویز بھی  زیر غور ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز قانون طریقے سے درآمد ہو تو ٹیکس اکھٹا ہوتا ہے،ذخیرہ اندوز اور سمگلنگ جیسی مافیا کو کوئی بھی برداشت نہیں کرتا۔

Advertisement

بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بےنقاب ہورہا ہے، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹااور چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نےکچھ مزید جوابات مانگے ہیں، کوئی بھی سمگلنگ میں شامل ہے تو اس کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا لیگی رہنما کے بیانات پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزیدکہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ بکھروں کو جوڑنے کے لئے چورن بچنے کی کوشش اور قانون سے بچنے کے لئے ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر