Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی کشمیریوں کا بنیادی، جمہوری اور انسانی حق ہے، آصف علی زرداری

Now Reading:

آزادی کشمیریوں کا بنیادی، جمہوری اور انسانی حق ہے، آصف علی زرداری
آزادی کشمیریوں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، آزادی کشمیریوں کا بنیادی، جمہوری اور انسانی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بھارت طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے  ہم آواز ہے۔

آصف علی زرداری   نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی قائدعوام شہید نے کشمیر کی آزادی کو سیاسی جدوجہد کا حصہ بنایا تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے اس فلسفے کو لیکر دنیا باور کرایا جاٸے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو آپس میں ملنے کی آزادی صلب کر چکا ہے۔

آصف علی زرداری   نے یہ بھی کہا کہ بھارتی مظالم سے کشمیری اپنے پیاروں کے دکھ اور درد میں شرکت نہیں کر سکتے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل صرف کشمیریوں کی رائے شماری ہے ۔

اپنے بیان میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری   نے مزید کہا کہ کشمیر میں  خوراک اور صحت کے مسئلہ  در پیش ہیں، اگر آج پیپلز پارٹی حکومت ہوتی تو صدر اقوام متحدہ کے سامنے اور وزیر اعظم لندن جبکہ اراکیں پارلیمنٹ دنیا کے بااثر ممالک میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہوتے۔

Advertisement

کشمیر ہوں میں ‘ شہہ رگ پاکستان کی

اد رہے کہ 5  فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے طول و عرض میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی جلسے جلوس منعقد کیے گئے اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر