
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
صوبائی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دھماکے سے 16 افراد زخمی جبکہ 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے پیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ جائے دھماکہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد غزہ بندروڈ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کری گئی جبکہ فورسز دھماکے کی نوعیت سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے شاہرگ میں دھماکا ہو گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں نماز کے دوران زور دار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 افراد شہید اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ نماز کے دوران ہوا تھا۔وزیراعلی بلوچستان جام میر کمال خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔
وزیر اعلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News