Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات

Now Reading:

عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات
عاصم سلیم

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران نول کرونا وائرس،آئندہ سی پیک منصوبوں اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے دونوں حکومتوں کے درمیان بڑے باہمی معاہدے ہیں  جبکہ کرونا وائرس سے منصوبوں پر پیشرفت متاثر نہیں ہو گی، سی پیک سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی حکومت  نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی  کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔

جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Advertisement

 ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سابق کور کمانڈ کو پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کا سربراہ بنانے کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

 سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے تھے، اس سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر بھی سنہ 2012 سے سنہ 2016 تک لیے فائز رہے تھے ، ان کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس عہدے کا چارج لیا۔

ریٹائرمنٹ سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا تھا جہاں پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے ان کا استقبال کیا تھا اور کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر