وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اتحاد یوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین کے عزائم بری طرح ناکام ہوئے کیونکہ مخالفین کی خواہشات کے برعکس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مستحکم ہے جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا مقدم ہے اور عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں اور اب اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت مدت پورے کرے گی۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔
قوم کورینجرز کے افسروں کی بہادری پر ناز ہے، عثمان بزدار
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین والی کمیٹی کی بحالی چاہتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے یہ بھی کہا تھا کہ مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی ہے اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کریں گے ۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا تھا کہ کمیٹیوں کا مقصد اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں رہنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے شفقت محمود سے مزید کہا تھا کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کر کے ان کےتحفظات دور کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
