Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعویٰ ہے نواز شریف بھی سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، بلاول بھٹو

Now Reading:

دعویٰ ہے نواز شریف بھی سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، بلاول بھٹو
ایک قوم

چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ ہے نواز شریف بھی سلیکٹڈ وزیراعظم تھے،نون لیگ پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عوام کو ضرورت پڑی تو پنجاب کے لیڈر ملک سے غائب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے شہباز شریف واپس آکر اپوزیشن لیڈرکا کردار ادا کریں گے۔

بلاول نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مراد علی شاہ شہباز شریف سے اچھے وزیراعلی ہیں، ساتھ ہی انکشاف بھی کیا کہ موجودہ حکومت کا ٹھیکا پورا ہوگیا، چھ ماہ میں یہ حکومت ختم ہوجائے گی۔

بلاول بھٹو نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔حکومت کا ٹھیکا پورا ہوگیا،چھ ماہ میں یہ حکومت ختم ہوجائے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولے کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے اور الزام لگایا کہ ادارے عوام کی طاقت کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

بلاول نے دعوی کیا کہ مراد علی شاہ کا کسی بھی وزیراعلی سے موازنہ کرلیں، مراد علی شاہ شہباز شریف سے بھی بہتر وزیراعلی ہیں۔

بلاول نے الزام لگایا کہ سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ بنا دی جاتی ہے ، پنجاب میں کتے کاٹیں تو بریکنگ نیوز نہیں بنائی جاتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر