Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل کا دن افغان عوام کے لیے تاریخ ساز ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

کل کا دن افغان عوام کے لیے تاریخ ساز ہے، شاہ محمود قریشی

Synopsis

طالبان امریکہ معاہدے سے افغانستان امن اور مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے

طالبان امریکہ معاہدے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان امریکہ معاہدے کہا ہے کہ کل کا دن افغانستان اور افغان عوام کے لیے بڑ ا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طالبان امریکہ معاہدے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ افغانستان امن اور مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل کا معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرے گا اور اللہ کرے کہ اس سے افغانستان میں امن و استحکام آ ئے۔

امریکی صدر کا طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کو دعوت دی گئی، اس سارے عمل کا حصہ بننا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز اور مخلصانہ کوششوں کا اعتراف ہے، بھارت نے افغان امن معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کیں لیکن اس کے باوجود اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Advertisement

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان ، امریکہ طالبان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری سفیر صقر بن مبارک نے دفترخارجہ میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں انہوں نے وزیر خارجہ کو دوحہ میں امریکہ طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ جناب شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے شرکت کی دعوت دی ۔

یاد رہے کہامریکی صدر ڈونلد  ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرونگا۔

اپنے بیان میں امریکی  صدر  نے کہا کہ ہم  دیکھنا چاہتے ہیں ایک ہفتے میں معاملات کہاں تک پہنچتے ہیں، ایک ہفتے سے پہلے ہی معاملات طے ہوجائیں تو اچھا ہے۔

امریکی صدرنے یہ بھی کہاکہ  طالبان معاہدے کیلئے سنجیدہ ہیں، ہمارے فوجی گھر واپس آنا چاہتے ہیں  اور اب لڑائی سے تھک چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں
عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی
9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، مریم نواز
لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ
9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا اللہ
گواردر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے7 افراد ہلاک، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر