
کورونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پڑوسی ملک ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر رات 12 بجے سے براہ راست پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ براہ راست فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیاہے۔
دونوں ممالک کے درمیان بذریعہ سڑک اور ریل نقل و حرکت پانچ روز پہلے ہی معطل کردی گئی تھی تاہم ایک روز قبل ایرانی تاجروں کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ دونوں متاثرہ اشخاص نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی پاکستان سے عمرہ اور سیاحت کے لیے سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ عمرہ زائرین اور سیاحت کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جو لوگ اقامہ رکھتے ہیں یا سعودی شہری ہیں ان کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News