Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ فاروق سےبرطانوی ممبر پارلیمان ڈیبی ابراہمس کی ملاقات

Now Reading:

راجہ فاروق سےبرطانوی ممبر پارلیمان ڈیبی ابراہمس کی ملاقات
ڈیبی ابراہمس

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق سےبرطانوی  ممبر پارلیمان ڈیبی ابراہمس کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برطانوی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے ڈیبی ابراہمس کو ڈی پورٹ کرنا بھارتی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نریندر مودی کے پانچ اگست کے بعد اقدامات نے نام نہاد ہندوستانی جمہوریت کے دعوے کو بے نقاب کر دیا ،مقبوضہ کشمیر ایک انسانی جیل ہے جس کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں چودہ ہزار گرفتارنوجوانوں کے لیے خصوصی حراستی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

ڈیبی ابراہمس کی زیر قیادت برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات میں راجہ فاروق حیدر مزید نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے علاوہ مسلہ کا کوئی حل نہیں۔

Advertisement

اس وقع پر سےبرطانوی  ممبر پارلیمان  نے کہا کہ مظفرآباد یہ ہمارے لیےاہم موقع ہےکہ ہم آزادکشمیرآئے ، یہاں مختلف لوگوں سےبلاروک ٹوک ملاقات کاموقع مل رہاہے، ہمیں کنٹرول لائن کے دوسری جانب جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈیبی ابراہمس نے  یہ بھی کہا  کہ دکھ بھرے70سال بہت ہوتےہیں،کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں، تجارت کسی صورت بھی انسانی حقوق سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔

برطانوی  ممبر پارلیمان ڈیبی ابراہمس نے مزید کہا  کہ ہم نےکشمیر کےمستقبل سےمتعلق بہت بامقصد بات چیت کی، ہم کنٹرول لائن کی دونوں جانب انسانی حقوق سےمتعلق فکرمندہیں، کبھی اجازت نہیں دے سکتے کہ کشمیرمیں حالات پر امن نہ ہوں۔

کشمیر کے حل کیلئے کوششں جاری رہے گی، برطانوی ممبر پارلیمان

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کانفرنس  کرتے ہوئے  برطانوی پارلیمانی ممبر ڈیبی ابراہمس نے کہا تھا کہ پاکستانی دفترخارجہ کاشکریہ اداکرتی ہوں، مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کوکئی دنوں سےمشکلات کاسامنا ہے، ہمیں انسانی حقوق کی رپورٹ پرتشویش ہے، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے دورے کا مقصد حقائق جاننا ہے۔

ڈیبی ابراہمس کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے ہمیں مقبوضہ کشمیر کےدورے کی اجازت نہیں ، پاکستانی حکومت کے شکرگزارہیں کہ ہم سے ہر ممکن تعاون کیا، پاکستان کے مثبت رویے کاخیرمقدم کرتے ہیں ، امید ہے بھارت بھی پاکستان کی طرح تعاون کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر