کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2بچے جاں بحق

کوئٹہ میں پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے رہائشی کوارٹر میں گیس لیکج سےدھماکا ہواہے۔ دھماکے کے باعث 2 بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیوحکام کا کہناہے کہ کوئٹہ کےعلاقے گلستان روڈ پر واقع پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں کانسٹیبل کے گھر میں گیس لیکج کے باعث گیزر کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور ملبہ تلے دب کے دو بچے اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں چھ ماہ سے ڈھائی سال ہیں ، زخمیوں میں دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔
اسپتال منتقلی کے دوران دونوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال اور بعد ازاں وہاں سے بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب روڈ خلجی کالونی اور بروری میں گیس لیکج کے باعث 2 دھماکوں میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News