Advertisement
Advertisement
Advertisement

غربت اور انتہا پسندی کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

غربت اور انتہا پسندی کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ غربت، دہشت گردی، انتہا پسندی کا خاتمہ، زراعت کی ترقی اور معاشی خوشحالی بہت بڑے چیلنج ہیں اور پوری قوم کو یک جان ہو کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہائی ٹیک یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں مہارت اور جدید علوم و فنون میں کمال حاصل کرکے ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لا سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت اور آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کے لئے قابل فخر کردار ادا کر سکیں۔

چوہدری محمد سرور  نے یہ بھی کہا کہ کامیابیوں کی خوشی مناتے ہوئے ان والدین  کو خراج تحسین پیش کرناچاہیے جو ان کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، والدین بچوں کے لئے بے انتہا قربانیاں دیتے ہیں اور بچوں کو بھی ان قربانیوں کا احساس کرتے ہوئے اپنی پوری توجہ اپنی پڑھائی پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا  کہ دین اسلام میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے اور مسلمان جب تعلیم میں آگے تھے تو انہوں نے پوری دنیا پر حکومت کی اور جب ہم نے تعلیم سے انحراف کیا تو دوسری قومیں ہم پر حاوی ہو گئیں ۔

Advertisement

چوہدری محمد سرور  کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ کلچر بن گیا ہے کہ ہم دوسروں کو اپنی ناکامی کا ذمہ داری ٹھہراتے ہیں جبکہ  خود محنت سے کتراتے ہیں اگر قومی سوچ اور کردار اپنایا جائے تو ہم شعبے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانیوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانیوں نے اپنی محنت سے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

چوہدری محمد سرور نے  یہ بھی کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ میں پاکستان کے حق میں چھ قراردادیں منظور ہوئی ہیں جن میں کشمیر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی ہے جبکہ  یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے کے متنازعہ بل کی مخالفت کی گئی ہے جو کہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے اور بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور نریندر مودی کو ناکامی ہوئی ہے۔

مودی کی حکومت اور فوج مظالم میں ہٹلر سے بھی آگے جا چکی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید  کہا کہ پوری دنیا نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے اور یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ہائی ٹیک یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی طلباءو طالبات کام کوئی ثانی نہیں اور قابلیت کے اس معیار کو قائم رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباءو طالبات محنت اور جدوجہد جاری رکھیں اور اپنے والدین اور اساتذہ کی توقعات پرپورا اتریں۔

Advertisement

کانووکیشن میں چیئرمین بورڈ آف گورنر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر، ممبر ز بورڈ آف گورنر، فیکلٹی ممبران، والدین اورطلباءو طالبات نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر