Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ترک کے درمیان اطلاعات، ثقافت سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Now Reading:

پاک ترک کے درمیان اطلاعات، ثقافت سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاک ترک

پاک ترک کے درمیان اطلاعات، ثقافت سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان کلچر، سیاحت، ٹرانسپورٹ، دفاعی تربیت اور خوراک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

پاک ترک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے ایم او یو پر رجب طیب اردوان اور عمران خان نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ریلوے، انفرااسٹرکچر، دونوں ممالک کے سرکاری ٹیلی ویژن سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں باہمی تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی 3 یادداشتوں پر بھی  دستخط کیے گئے۔

کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدرکا مشکور ہوں، وزیراعظم

Advertisement

ترکی ایرواسپیس انڈسٹریز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے جبکہ اس کے ساتھ ترکی کی حلال اکریڈیٹیشن ایجنسی، پاکستان نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل اور ترکی اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوشن اور پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کےد رمیان یادداشت پر  بھی دستخط کیے گئے ہیں ۔

اس موقع پر ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ  ہمارا تجارتی حجم صلاحیت سے بہت کم ہے، تجارت پانچ ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتےہیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے اردوان کو پاکستان میں الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔

یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر