نچلے درجے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے، مشاہد اللہ خان
اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، نچلے درجے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ آ چکی ہے، عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نہ عزت سے روٹی کھا سکتی ہے نہ گھر کا کرایہ ادا کر سکتی ہے۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پارلیمنٹرینزنے آج تک تنخواہوں سے متعلق اصول بنائے ہی نہیں ہیں پھر چاہے وہ صدر، وزیراعظم یا ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں ہو کسی ججز یا کسی جرنیل کی ہوں۔
اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کے حالات بہت برے ہیں،80لاکھ لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں جبکہ مہنگائی کی وجہ سے ہی ملک میں اسٹریٹ کرائمز میں بھی اضافہ ہو ا ہے۔
مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ارکان پارلیمان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بلز پر اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا۔
اپوزیشن بابر یعقوب کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری پر ہرگز راضی نہیں ہوگی، مشاہد اللہ خان
اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت کو 9 لاکھ روپے تنخواہ دے رہے ہیں تو گروپ ون اور ٹو کے ملازمین کو اس کا 10فیصد تو دیں۔
اپنے بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوئی سوشل ویلفیر ریاست نہیں ہے کہ جس کا داؤ لگ جائے وہ تنخواہ بڑھالے جس کا داؤ نہ لگے وہ روتا پھر ے۔
اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مزید کہنا تھا کہ زندگی کے نرخ اتنے بڑھ گئے کہ موت کا سودا ہمیں سستا لگا، ایسے لوگوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں ہوتا جبکہ تنخواہیں بڑھانے والے ہمیشہ امیر لوگ ہی ہوتے ہیں، متوسط اور نچلے طبقے کی حالت زار دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
