Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت حکم دے گی تو پناہ گاہ بند کردیں گے، شہزاد اکبر

Now Reading:

عدالت حکم دے گی تو پناہ گاہ بند کردیں گے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات پر پناہ گاہ بند کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہجویری ہاؤس میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی آمد پر شہزاد اکبر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم ابھی تک ضلعی انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا لیکن حکم امتناع کی خبر میڈیا پر ضرور چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کریں گے اور عدالت کہے کہ پناہ گاہوں کو بند کردیا جائے تو بند کردیں گے۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آج ایڈووکیٹ جنرل سے بات ہوئی ہے اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاملے کو ترجیحی بنیادوں پراٹھانے کا کہا ہے کیونکہ یہ معاملہ عوام کی سہولت کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار تو ڈھائی سال سے مفرور ہیں، مقدمے بازی تو چلتی رہے گی لیکن یہ گھر حکومت کی تحویل میں دیا گیا ہے اور ڈار صاحب دو سال مقدمہ لڑکر ہار گئے ہیں۔ اب کہتے ہیں یہ گھر اپنی اہلیہ کو زبانی دی تھی، زبانی توصرف محبت ہوسکتی ہے گھر نہیں دیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

واضھ رہے کہ اس سو قبل سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو حکومتی تحویل میں لے کر اسے ایک پناہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔

اب اسحاق ڈار کا گھر عوام کے لئے رہنے کی مناسب حکومتی جگہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر