
پاکستانی امیگریشن حکام نے تفتان میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو ایران جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان ایران سرحد کی بندش کے باعث تفتان میں 3 روز سے پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈارئیوروں کو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی۔
اس حوالے سے امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیاں بھی واپس لے جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ایران سے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
امیگریشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دیگر آمدورفت کے لیے بدستور بند ہے۔
واضح رہے کہ 300سے زائد ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز گزشتہ 3 روز سے تفتان میں پھنسے ہوئے تھے اور ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز نےآج صبح اپنے وطن واپسی کے لیے تفتان میں مظاہرہ بھی کیا تھا۔
کرونا وائرس، تفتان میں پاک ایران سرحد بند کر دی گئی
یاد رہے کہ ایران میں گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس کے مریضوں کی پہلی مرتبہ اطلاع سامنے آئی تھی اور تہران کے جنوب میں واقع اہل تشیع کے لیے متبرک شہر قُم میں حکام نے دو ضعیف العمر افراد کی اس وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والے بعض مسافروں سے اس شہر میں کرونا وائرس پھیلا ہے اور ایرانی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک کے چودہ صوبوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔قُم شہر میں اس فیصلے پر آج اتوار سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ چین سے پھیلنے والا مہلک کرونا وائرس ایران میں بھی وبائی شکل اختیار کررہا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News