Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات  

Now Reading:

چیف آف دی نیول اسٹاف سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات  
چیف آف دی نیول اسٹاف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں  میری ٹائم سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹر آنے پر شکریہ ادا کیا۔

نیول ہیڈ کوارٹرز میں وفد کو اہم بریفنگ بھی دی گئی جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مقامی سطح پر دفاعی صنعت کو مزید بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement

وفد کے سربراہ نے بحری تجارتی راہداریوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ دورے کا مقصد تاجر برادری اور بحری شعبے کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

پاک چین مشقوں کا انعقاد دونوں مملک کے عزم کو مضبوط بنائے گا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پاک بحریہ نے کہا تھا کہ نیول چیف نے مشق سی گارڈینز 2020 کے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چینی بحری جہاز  ین چواں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ مشق سی گارڈینز 2020 دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی مظہر ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مشق کا انعقاد خطے کے امن  و استحکام کے لئے پاکستان اور چین کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر