
پاکستانی طالبہ بین الاقوامی لیکسس ایورڈ کے لیے نامزد ہو گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبہ اقصی اجمل بین الاقوامی پلیٹ فارم ’لیکسس ڈیزائن ایوارڈ‘ کی فائنل لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔
#NUST congratulates Aqsa Ajmal, an #industrialdesign graduate from NUST #SADA – who has been selected as one of the six finalists for @Lexus Design Award from around the world, for her phenomenal project called ‘Pursewit.'#DefiningFutures #IAmNUST #LexusDesignAward2020 pic.twitter.com/p1vThwBfip
— NUST (@Official_NUST) February 6, 2020
لیکلسس ایورڈ میں دنیا بھر کے چھ ڈیزائنرز میں اقصی کے پروجیکٹ کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔
یاد رہے لیکسس ڈیزائن ایوارڈ کے لئے دیگر منتخب ہونے والے ڈیزائنرز کا تعلق امریکا، کینیا، چین، برطانیہ اور روس سے ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اقصی کا ’پرسویٹ‘ نامی پروجیکٹ نابینا افراد کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پہلی پاکستانی خاتون اقصی جنہوں نے ایسی سلائی مشین متعارف کروائی ہے جو بینائی سے محروم افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔
اقصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ انہیں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے میں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔
انہوں نے نیویارک میں مینٹور شپ پروگرام کے لیے شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر بھی ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ ’اسکول آف آرٹ سائنس اینڈ آرکیٹیکٹ‘ سے گریجویشن کرنے والی اقصی جمال نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
اقصی کا اپنے پروجیکٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ ’پاکستان میں 45 فیصد آبادی ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں کام کرتی ہے۔
اقصی نے کہا کہ ان کی مشین ’پرسویٹ‘ نابینا افراد کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔
واضح رہے اقصیٰ نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں ان کا کام میلان ڈیزائن ویک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News